- بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
بھارت میں فلم ’’بہو بلی‘‘ کی ایڈوانس ٹکٹوں کیلیے صبح سے لائنیں لگ گئیں
بھارتی حیدرآباد: بھارتی سنیما کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ’’بہو بلی 2‘‘ کی نمائش سے 2 دن قبل ہی ٹکٹوں کے حصول کے لیے صبح سویرے سے لائنیں لگنا شروع ہوگئیں۔
بھارتی مقامی سنیما کی سب سے بھاری بجٹ سے بنائی جانے والی فلم ’’بہو بلی‘‘ 2 سال قبل نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر میں 650 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی جب کہ فلم کو بھارت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز بھی حاصل ہے لیکن اب فلم کا دوسرا حصہ نمائش کے لیے پیش کیا جانے والا ہے جس کا جادو ریلیز سے قبل ہی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’بہو بلی 2‘‘ کے دوسرے حصے پر 250 کروڑ کی لاگت آئی ہے اور فلم دیکھنے کے لیے 2 روز قبل ہی فلم بینوں نے ٹکٹوں کے حصول کے لیے لائنوں میں لگنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں فلم کی ایڈوانس بکنگ کے اعلان کے بعد فلم بینوں کا جم غفیر سنیما گھروں کے باہر امڈ آیا اور صبح سویرے سے ہی لائنوں میں لگنا شروع کردیا۔ مداحوں کے رش کے باعث فلم کے کئی روز کے ٹکٹ ایڈوانس میں ہی بک ہوچکے ہیں جس کے بعد فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کے ریکارڈ بزنس کی پیش گوئی کردی ہے۔
Another one @PrasadsMultiplx, 7 am. From my experience of last time, order goes to toss as gates open! #baahubali2 #BaahubaliTheConclusion pic.twitter.com/b1oY4PcFUX
— Pranita Jonnalagedda (@PranitaRavi) April 26, 2017
واضح رہے کہ ہدایتکار ایس ایس راج مولی کی فلم ’’بہو بلی 2‘‘28 اپریل کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جسے تامل، تیلگو، ہندی اور ملائم زبانوں میں ڈب کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔