وزیر داخلہ کی امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2013
امریکی سفیر نے سفارتکاروں کے جان و مال کے تحفظ اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو: پی پی آئی

امریکی سفیر نے سفارتکاروں کے جان و مال کے تحفظ اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔ فوٹو: پی پی آئی

اسلام آ باد: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کےخلاف جنگ سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک منہاج القرآن کے تحت منعقد کئے گئے لانگ مارچ کے پُرامن اختتام پر بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی سفیر نے سفارتکاروں کے جان و مال کے تحفظ اور بہترین سیکیورٹی انتظامات پر وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔