- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
لاہور:لکشمی چوک آتشزدگی،جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کےسپرد
لاہور: لکشمی چوک کےقریب پلازہ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئیں جبکہ واقعے کے نتیجے میں مالی نقصان کا تخمینہ دس کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
میو اسپتال انتظامیہ نے لکشمی چوک آتشزدگی میں جاں بحق افراد کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ہیں، جن کی تجہیز و تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جارہی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی جبکہ زیادہ تر اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔آتشزدگی کے باعث پلازہ کی ایک منزل مکمل طور پر خاکستر ہوگئی جبکہ دوسری منزل پر واقع دفاتر اور رہائشی کمروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آتشزدگی کے باعث ہونے والے مالی نقصان کے تخمینے کے لئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے تباہ شدہ عمارت کا جائزہ لیا گیا ہے جن کے مطابق اس ہولناک واقعے میں کم از کم 10 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی صبح پلازہ میں لگنے والی آگ سے واپڈا کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان میمن سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو میو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔