شاہ زیب قتل، کوئٹہ دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امن واک کا انعقاد

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2013
امن واک کے شرکا نےشاہ زیب خان قتل، ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

امن واک کے شرکا نےشاہ زیب خان قتل، ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ فوٹو: پی پی آئی/ فائل

کراچی: سول سوسائٹی کی جانب سے سی ویو پر شاہ زیب خان کے قتل، کوئٹہ دھماکے اور کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امن واک کا انعقاد کیا گیا۔

امن واک کے دوران شرکا نے شاہ زیب خان، ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اوراس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان کے لئے انصاف کی جنگ لڑتے رہیں گے۔

امن واک میں شاہ زیب خان کے دوستوں، رشتہ داروں اور ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امن واک میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف شاہ زیب خان بلکہ ہر بہنے والے ناحق خون کے لئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔