کوئٹہ: بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف سیاسی جماعتوں کی ریلی اور مظاہرہ

ویب ڈیسک  اتوار 20 جنوری 2013
سائنس کالج چوک سے نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ فوٹو: آن لائن

سائنس کالج چوک سے نکالی گئی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ فوٹو: آن لائن

کوئٹہ: بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف صوبائی اسمبلی میں نمائندگی رکھنے والی جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دیا۔

کوئٹہ کے سائنس کالج چوک سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف)، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی، مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی باچاخان چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں اس نے جلسے کی صورت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج جمہوریت پر حملہ ہے۔ سانحہ علمدار روڈ کو صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری صوبے میں فوری طور پر گورنر راج ختم کرکے جمہوریت کو بحال کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔