اذان سے متعلق بیان پرسونو نگم نے معافی مانگنے کی پیشکش کردی

شوبز ڈیسک  جمعرات 27 اپريل 2017
سب سے کہوں گا کہ اختلاف ختم کرنے پراتفاق کریں، گلوکار۔ فوٹو: فائل

سب سے کہوں گا کہ اختلاف ختم کرنے پراتفاق کریں، گلوکار۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم نے اذان سے متعلق متنازع بیان پرمعافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ سب سے کہیں گے کہ اختلاف ختم کرنے پراتفاق کریں، اب اذان کے معاملے کو مزید بڑھانے کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار نے سوشل میڈیا پراذان سے متعلق متنازع بیانات دیے تھے جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔