عمران خان کو ڈیل کی پیش کرنے والے کا نام بتانا پڑے گا، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اپريل 2017
عمران خان آفر ثابت نہ کر سکے تو ان سے غیر ذمہ دارانہ لیڈر کوئی نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

عمران خان آفر ثابت نہ کر سکے تو ان سے غیر ذمہ دارانہ لیڈر کوئی نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے ڈیل کی پیش کش کرنے والے کا نام ثابت نہ کیا تو ان سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔

چیرمین تحریک انصاف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو ڈیل کی پیش کرنے والے کا نام بتانا پڑے گا، اگر عمران خان ڈیل کی پیش کش کرنے والے کا نام ثابت نہ کرسکے تو ان سے بڑا غیرذمہ دار لیڈر کوئی نہیں ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:  پیشکش کرنے والا شہباز شریف کا قریبی تھا، عمران خان

خورشید شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان ڈیل والی بات اپنے دوستوں میں کرتے تو اور بات ہوتی لیکن انہوں نے یہ انکشاف میڈیا کے سامنے کیا ہے اس لیے اب انہیں اسے ثابت کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔