وزیراعظم کی ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اپريل 2017
وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی، ترجمان وزارت داخلہ، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی، ترجمان وزارت داخلہ، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات میں ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات جس میں انہوں نے وزیراعظم کو ڈان لیکس سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے ڈان لیکس کمیٹی کو سفارشات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق اہم قانونی اور انتظامی امور طے کرنا لازمی ہیں تاہم آئندہ 24 سے 36 گھنٹے میں ان امور کو طے کرلیا جائے گا جس کے بعد سفارشات اور ان پر عملدرآمد کا اعلان شروع کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔