الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو بلے کا نشانہ الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اپريل 2017
تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کیا گیا، فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر کیا گیا، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: الیكشن كمیشن آف پاكستان نے انٹراپارٹی انتخابات نہ كرانے پر پاكستان تحریك انصاف كو بلے كا انتخابی نشان الاٹ نہ كرنے كا فیصلہ كیا ہے۔

الیكشن كمیشن آف پاكستان كی طرف سے چاروں صوبائی الیكشن كمیشنز كو بھیجے گئے مراسلے كے مطابق پاكستان تحریك انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق اب تك قانونی تقاضے پورے نہیں كیے۔ الیكشن كمیشن نے اس ضمن میں چاروں صوبائی الیكشن كمیشنز كو ہدایت كی ہے كہ وہ الیكشن كمیشن كے فیصلے پر عملدرآمد كرتے ہوئے تحریك انصاف كو بلے كا انتخابی نشان الاٹ نہ كریں جب کہ آئندہ تمام قانونی تقاضے پورے كرنے تك تحریك انصاف كو انتخابات میں بلے كاانتخابی نشان الاٹ نہ كرنے كے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔