لاہور ہائیکورٹ میں سائلین مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
سائلین مركز ایئر كنڈیشنڈ اورتمام بنیادی سے آراستہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، فوٹو؛ فائل

سائلین مركز ایئر كنڈیشنڈ اورتمام بنیادی سے آراستہ ہوگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، فوٹو؛ فائل

 لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی كورٹ سید منصور علی شاہ نے لاہور ہائیكورٹ میں سائلین مركز كا سنگ بنیادركھ دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی كورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عدالت عالیہ كے احاطے میں سائلین کے لیے سہولیاتی و مشاورتی مركز كا سنگ بنیاد ركھ دیا، اس موقع پر لاہور ہائی كورٹ بار ایسوسی ایشن كے صدر چوہدری ذوالفقارعلی، نائب صدر راشد لودھی، سیكرٹری عامر سعید ، وائس چیرمین پنجاب بار كونسل ملك عنایت اللہ اعوان سمیت دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو كرتے ہوئے فاضل چیف جسٹس كا كہنا تھا كہ مذكورہ مركز كے قیام كے حوالے سے بڑے عرصے سے بات چیت جاری تھی، بار كی جانب سے بھی یہ سامنے آیا كہ دور دراز كے علاقوں سے آنے والے سائلین کے لیے مناسب جگہ اور سہولیات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین مركز ایئر كنڈیشنڈ اورتمام بنیادی سے آراستہ ہوگا، جہاں ٹیلی ویژن اور كمپیوٹر اسكرین پر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات كی تفصیلات دكھائی جائیں گی جب کہ یہ مركز جلد از جلد مكمل كر لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔