کراچی: سبزی کی قیمتوں میں15 سے 20روپے کمی

 پير 21 جنوری 2013
کراچی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں نے بتایا کہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔  فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں نے بتایا کہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث مختلف سبزیاں 15 سے 20 روپے فی کلو سستی ہوگئیں۔

کراچی ہول سیل ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر شاہ جہاں نے بتایا کہ شہر میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے تازہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، اگرچہ سرد موسم کے باعث ٹماٹر، توری، کدو، لوکی، آلو، پیاز، ادرک اور لہسن خراب ہونے سے بچ گیا لیکن پتوں والی سبزیوں میں کافی نقصان ہوا۔

4

4 روز میں ٹماٹر 15 روپے کمی سے 35 سے 40روپے فی کلو ہوگیا۔ مٹر 20روپے سستا ہو کر 35 سے 40 روپے فی کلو پر آگیا۔ گاجر 5 روپے کمی سے 10سے 15 روپے فی کلو ہوگئی۔ جبکہ آلو 10سے 15 روپے اور پیاز 15 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔