’’شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالا‘‘ 200کروڑ کا بزنس کرے گی، ایکتا کپور

اے پی پی  پير 21 جنوری 2013
بایکتا کپور کے والد کا نام جتیندر اور والدہ کا نام شوبھا کپور ہیں ۔ فوٹو: فائل

بایکتا کپور کے والد کا نام جتیندر اور والدہ کا نام شوبھا کپور ہیں ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ فلمساز ایکتا کپور نے دعوی کیا ہے کہ فلم ’’شوٹ آئوٹ ایٹ لوکھنڈوالا ‘‘ 200 کروڑکا بزنس کرے گی۔

انھوں نے یہ بات اپنی فلم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ فلم جرم کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی فلم نے اب تک 200 کروڑ کا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی یہ فلم یہ ریکارڈ بنانے میں ضرور کامیاب ہو گی اور یہ اب تک کا ریکارڈ بزنس ہو گا۔ فلم کی کاسٹ میں جان ابراہم، کنگنا رناوت، تشار کپور اور سونو سود شامل ہیں۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم پروڈیوسر  سات جون 1975 کو  پیدا ہوئیں وہ بالاجی پروڈکشن کمپنی کی جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر اور کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں۔

ایکتا کپور کے والد کا نام جتیندر اور والدہ کا نام شوبھا کپور ہیں جب کہ ان کے بھائی تشار کپور اداکار ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار سوپ، اوپیرا ،ٹیلی ویژن سیریز اور فلمیں ہیں۔ ابھی وہ پویتر رشتہ ، پریچے ،کیا ہوا تیرا وعدہ اور گمراہ پروڈیوس کررہی ہیں۔ انھوں نے بالی وڈ میں دوہزار ایک میں فلم ’’کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا ‘‘ سے شروعات کی ۔ اس کے بعد انھوں نے دوہزار تین اور چار میں سپر نیچرل تھیم پر کچھ تو ہے اور کرشنا کاٹیج دی ۔ تشار کپور کی ’’کیا کول ہیں ہم‘‘  ان کے کرئیر کی بریک تھرو فلم ثابت ہوئی اور وہ دوہزار پانچ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔ اس کے بعد انھوں نے سنجے گپتا کے ساتھ شوٹ ایٹ لوکھنڈ والا بنائی جو باکس آفس پر ہٹ فلم رہی ۔ انھوں نے سنیل سیٹھی کے ساتھ مشن استنبول اور لیا ہے تو چکانا پڑے گا کی۔

ان کے لیے سال دوہزار دس اور گیارہ بہت کامیاب رہا جس میں انھوں نے لو سیکس اور دھوکہ ،ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ،کیا کول ہیں ہم اور ڈرٹی پکچر جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ آج کل وہ لوٹیرا،شوٹ ایٹ وڈالا ،ونس اپان اے ٹائم اگین بنانے میں مصروف ہیں۔ فلم کے علاوہ انھوں نے بے شمار ٹی سریلز میں کام کیا ہے جو زیادہ تر نیٹ ورک اسٹار پلس پر آن ائیر ہوئے۔ ان کی بطور فلمساز بالاجی فلمز اور بالا جی موشن پکچرز کے بینر تلے دو ہزار گیار ہ میں ہدایتکار ڈیوڈ دھوان کے ساتھ کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا ، دوہزار تین میں اورنگ باسو اور انیل کمار کے ساتھ کچھ تو ہے ،دوہزار چار میں سنترام ورما  کے ساتھ کرشنا کاٹج ،دو ہزار پانچ میں سنگیتھ سون کے ساتھ کیا کول ہیں ہم ،دوہزا ر سات میں اپوروا لاکھیا کے ساتھ شوٹ ایٹ لاکھنڈ والا ، دوہزار آٹھ میں دوبارہ اپوروا لاکھیا کے ساتھ مشن استنبول ،اسی سال سچن یارڈی کے ساتھ کمپنی اور سوراب کبرا کے ساتھ لیا ہے تو چکانا پڑے گا۔

دوہزار دس میں دیباکر بینرجی کے ساتھ لو سیکس اور دھوکہ جب کہ ملن لوتھریا کے ساتھ ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ،دوہزار گیار ہ میں راگنی ایم ایم ایس اور ملن لوتھریا کے ساتھ باکس آفس ہٹ ڈرٹی پکچر  دی۔بطور پروڈیوسر انھیں بالاجی ٹیلی فلمز کے تحت بے شمار ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ دوہزار ایک میں انھیں ڈرامہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی پر بیسٹ اسٹار کاسٹ ، پاپولر سیریل ،موسٹ پاپولر ڈیلی سیریز کا ایوارڈ ملا ۔دوہزار دو میں بھی وہ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ، کہانی گھر گھر کی پر بیسٹ ڈیلی سیریل، بیسٹ جاری سیریل، بیسٹ ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

دو ہزار تین میں انھیں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ،کسوٹی زندگی کی کے تحت  موسٹ پاپولر ڈیلی سیریل، بیسٹ پروڈکشن ہائو س آف دی ائیر کا ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ دوہزار چار ،پانچ ،چھ ،سات،آٹھ ،نو ،دس ،گیارہ اور بارہ میں بھی وہ اپنے ڈراموں پر مختلف ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ فلموں میں انھیں لو سیکس اور دھوکہ پر اسٹارڈسٹ کی طرف سے بیسٹ فلم ، ڈرٹی پکچر پر موسٹ اینٹرٹینگ فلم ،بیسٹ فلم کا ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ وہ اسکرین ایوارڈز ،زی پرسکار ،زی سنے ایوارڈز ،گلوبل انڈین فلم اینڈ ٹی وی آنرز  اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔