ارجن رام پال نے ’’انکار‘‘ میں بہترین پرفارمنس سے دل موہ لیے

اے پی پی  پير 21 جنوری 2013
ارجن رام پال نے فلم ’’انکار‘‘ میں اشتہاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کردار نبھایا ہے۔ فوٹو: فائل

ارجن رام پال نے فلم ’’انکار‘‘ میں اشتہاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کردار نبھایا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے فلم ’’انکار‘‘ میں بہترین پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکار ارجن رام پال نے فلم ’’انکار‘‘ میں اشتہاری ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا کردار نبھایا ہے۔ فلم’’انکار‘‘ گزشتہ جمعہ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اداکار ارجن رام پال نے ایک بار پھر بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے فلم میں ان کے انداز کو بھی بہت پذیرائی ملی فلم خواتین کو ہراساں کرنے کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔

اداکار ارجن نے بھارتی میڈیا کو گفتگو میں بتایا کہ انھیں مداحوں کے علاوہ اہم فلمی شخصیات نے بھی ان کی اداکاری کو سراہا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں اور آیندہ بھی فلموں میں معیاری کام کر کے مداحوں کو مایوس نہیں کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔