نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں ،اداکارہ ثنا

شوبز رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
ملک میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ثنا۔ فوٹو: فائل

ملک میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ثنا۔ فوٹو: فائل

کراچی: معروف فلم اسٹاراداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کرنا چاہیے نئے فنکار معیاری کام کررہے ہیں اور ڈرامے سے فلم کی طرف آنے کے خواہش مند ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ  اگر نئے فنکاروں کے ساتھ بھی وہی زیادتیاں ہوئیں جو ماضی میں ہمارے فنکاروں کے ساتھ ہوتی رہیں ہیں تو فنکار مایوس ہو جائینگے پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انھوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار اس وقت دنیا میں راج کررہے ہیں ان کی اداکاری گلوکاری کے قصے پاکستان سے باہر سننے میں آتے ہیں  اداکارہ ثنا نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو جان بوجھ کر تباہی کے دھانے پر کھڑا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔