بندیا پر ایک دفعہ پھر دلہن بننے کا بھوت سوار

کلچرل رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
بہت جلد اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے حوالے سے سب کوآگاہ کروں گی، بندیا۔ فوٹو: فائل

بہت جلد اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے حوالے سے سب کوآگاہ کروں گی، بندیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سنیئر اداکارہ بندیا ایک بار پھر دلہن بننے کے لیے سنجیدہ ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق فلم ‘ ٹی وی ‘ ریڈیو اور تھیٹر کی سنیئر اداکارہ بندیا جو چودہ سال قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرکے مستقل طور پر اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ امریکا چلی گئی تھیں جس سے علیحدگی کے بعد وہ پاکستان واپس لوٹ آئیں اور شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا ۔ ان دنوں متعدد ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے کے ساتھ بطور گلوکارہ آڈیو البم بھی ریلیز کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر دلہن بننے کے لیے سنجیدہ ہوگئی ہیں جس کا وہ مختلف ٹی وی پروگراموں میں باقاعدہ اعلان کرچکی ہیں ۔

اس حوالے سے اداکارہ بندیا کا کہنا ہے میںچاہتی ہوں کہ میرا شوہر صرف مجھ سے محبت کرے اور ہر لحاظ سے میری ذات مخلص ہو ۔ انھوںنے کہا کہ شادی بچوںکا کھیل نہیں اور اسی لیے میں نے اس کے لیے بڑی سوچ بچار کر رکھی ہے اور بہت جلد اپنے ہونے والے جیون ساتھی کے حوالے سے سب کوآگاہ کروں گی ۔ یاد رہے اداکارہ بندیا کا شادی کے حوالے سے آن ائیر جانے والے پروگرام کو جاری نہ رکھنے پر میزبان فضاء علی اور ٹی وی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔