لیونارڈو ڈی کیپریوکا فلمی دنیا سے کنارہ کشی کا فیصلہ

اے پی پی  پير 21 جنوری 2013
لیونارڈو ڈیکیپریو نے  طویل عرصہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔  فوٹو : رائٹرز / فائل

لیونارڈو ڈیکیپریو نے طویل عرصہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔ فوٹو : رائٹرز / فائل

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے فلمی دنیا سے طویل عرصہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فلم ’’ٹائیٹنک‘‘ سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار نے حال میں فلم ’’ڈیجانگو ان مینیڈ‘‘ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کر کے مداحوں کے دل جیتے ہیں تاہم اب انھوں نے  فلمی دنیا سے طویل عرصہ کے لیے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اداکار لیرناڈو نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے طویل عرصہ تک کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیونکہ وہ اپنی تمام تر توجہ ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔