وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
بھارتی پزنس مین سے خفیہ ملاقات نے نوازشریف کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں، خورشید شاہ ۔ فوٹو: فائل

بھارتی پزنس مین سے خفیہ ملاقات نے نوازشریف کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں، خورشید شاہ ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ بدعنوان افسروں کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔  

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سے ملاقات  نے جہاں یہ ثابت کیا کہ نوازشریف  کا بھارت میں بھی کاروبار ہے وہیں ان کے محب وطن ہونے پر شکوک و شبہات پیدا کردیئے ہیں اور اب ان کے لئے خود کو محب وطن ثابت کرنا مشکل ہوچکا ہے، دولت کے نشے میں دھت وزیراعظم ایسے تعلقات بنار ہے ہیں۔ چھپ چھپ کے ملاقاتیں کرنا نوازشریف کی پرانی عادت ہے وزیراعظم بھارتی بزنس مین سے ملاقات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم سے بھارتی بزنس مین سجن جندال کی مری میں ملاقات

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے اور وہ کرپشن اور بدعنوان افسران  کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں وہ کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے، پاناما کیس میں ملوث وزیراعظم کرپشن کو کیسے روک سکتا ہے ان پر متعدد مقدمات ایسے ہیں جن میں وہ صادق اور امین نظر نہیں آتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔