ہربل دوائوں کا قانونی مسودہ تیار، اتھارٹی منظوری دیگی

اسٹاف رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
 2ہزار دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلیے متعددفارما کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس اپنی اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ فوٹو: فائل

2ہزار دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلیے متعددفارما کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس اپنی اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں ہر بل دوائوںکی مانیٹرنگ اورانھیں ضابطہ قانون میں لانے کیلیے قانونی مسودہ مرتب کرلیا۔

قانونی مسودے کی منظوری ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی دے گی، معلوم ہوا ہے کہ ہربل دواؤںکے قانونی مسودے کی منظوری کیلیے آئندہ ماہ اجلاس طلب کرلیا جس میں ملک میں تیار کی جانے والی ہربل دوائوں کا جائزہ ،قیمتوں کا تعین اوران کی مانیٹرنگ و مینوفیکچرنگ سمیت دیگرمسائل زیر بحث لائیں جائیں گے، دریں اثنا ملکی وغیر ملکی فارما کمپنیوں نے دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کودرخواستیں دیدی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ 2ہزار دوائوں کی قیمتوں میں اضافے کیلیے متعددفارما کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس اپنی اپنی درخواستیں جمع کرادی ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ان دوا سازاداروں کو قیمتوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا لیکن ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے بعض افسران نے دوائوں میں قیمتوں میں اضافے کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ دنیابھر میں ادویات کی قیمتوں میںکمی کی جارہی ہے لیکن پاکستان میں مقامی فارما کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کیلیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کواپنی اپنی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔