شریف خاندان نے عمران خان کو رشوت کی ضرور پیشکش کی ہوگی، اعتزازاحسن

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
شریف برادران ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

شریف برادران ماضی میں بھی سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں، قائد حزب اختلاف سینیٹ، فوٹو؛ فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کوئی بعید نہیں شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی ہوگی کیوں کہ سیاسی مخالفین کو خریدنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شریف خاندان نے عمران خان کو 10 ارب روپے کی ضرور پیشکش کی ہوگی کیوں کہ ماضی میں بھی یہ لوگ سیاسی مخالفین کو خریدتے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پیسوں کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں ورنہ قانونی کارروائی کریں گے

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کسی مصلحت کے تحت پیشکش کرنے والے کا نام نہیں لے رہے لیکن اگر یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا تو پھر عمران خان کو ثبوت بھی دینا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے عارضی طور پر لوڈشیڈنگ ختم کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔