صنعتی زون میں خسرے سے بچائو کی ویکسینیشن شروع کردی

نامہ نگار  پير 21 جنوری 2013
 کوٹری اور نوری آباد انڈسٹری زون میں 2 سو سے زائد انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکروں کو ہیپاٹائٹس  بچائو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں. فوٹو: فائل

کوٹری اور نوری آباد انڈسٹری زون میں 2 سو سے زائد انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکروں کو ہیپاٹائٹس بچائو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں. فوٹو: فائل

کوٹری: خسرے کی وباء کو روکنے کے لئے تمام صنعتی زون میں ویکسین کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر سوشل سیکیورٹی سندھ اعجاز احمد میمن نے کوٹری سوشل سیکیورٹی میں خسرے کے حوالے سے کیمپ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کوٹری انڈسٹری زون کے چیئرمین اسلم بنگش،خلیل بلوچ، محمد اشرف، نہال شاہ، ایم ایس اشتیاق خٹک، قموس گل خٹک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ 15  سو سے زائد بچوں کو خسرے کی ویکیسن لگائی جا چکی ہے اور یہ کیمپ 10  روز تک جاری رہے گا۔

1

انھوں نے ایم ایس اشتیاق خٹک کی کائوشوں  کی بدولت محکمہ ہیلتھ جامشورو بھی یہاں مزدوروں کا خیال کر رہے ہیں اور اس مہلک بیماری سے بچائو کے کیمپ سندھ بھر کے صنعتی زون میں لگائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کوٹری اور نوری آباد انڈسٹری زون میں 2 سو سے زائد انڈسٹری میں کام کرنے والے ورکروں کو ہیپاٹائٹس  بچائو کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جبکہ جن مزدوروں میں ہیپاٹا ئٹس پایا گیا ان کے تمام تر اخراجات سوشل سیکیورٹی نے ادا کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔