آئی سی سی سے کہہ دیا، ”پھٹیچر“ ٹیم نہ بھیجیں، نجم سیٹھی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 28 اپريل 2017
آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دیں، نجم  سیٹھی. فوٹو : فائل

آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دیں، نجم سیٹھی. فوٹو : فائل

 لاہور:  پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ ”پھٹیچر“ ٹیم پاکستان نہ بھیجیں۔

آئی سی سی میٹنگ میں شمولیت کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان علامہ اقبال ایئر پورٹ لاہور سے گھر روانہ ہو گئے اور میڈیا سے گفتگو نہیں کی، اس موقع پر مختصر گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیم کی آمد متوقع ہے، اس موقع پر نجم سیٹھی نے عمران خان کے بیان پر طنزاً کہا کہ آئی سی سی سے کہہ دیا ہے کہ زبردست کھلاڑی بھیجیں، ایسی ٹیم نہ بھیجیں کہ عمران خان ”پھٹیچر“ کا خطاب دے دیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمران خان نے پی ایس ایل فائنل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا

آئی سی سی کی میٹنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی فنڈز کی منصفانہ تقسیم پر بات ہوئی ہے، اب فنڈز کا زیادہ حصہ بھارت کو دینے کے بجائے منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلیے تیاریاں جاری ہیں، چھٹی ٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔