پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لئے نیلامی 31 مئی کو ہوگی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
پی ایس ایل کے پہلے2ایڈیشنزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہورقلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاور زلمی شریک ہوئی تھیں . فوٹو : فائل

پی ایس ایل کے پہلے2ایڈیشنزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہورقلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاور زلمی شریک ہوئی تھیں . فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2018 کے لئے چھٹی ٹیم کے فرنچائز حقوق حاصل کرنے کیلیے پیشکشیں طلب کرلیں۔

پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی 15 مئی تک نیلامی کے لئے کاغذات حاصل کیے جاسکتے ہیں جو ایک ہزار ڈالر کی ناقابل واپسی ادائیگی پر جاری ہوں گے، ٹیکنیکل اور فنانشل پرپوزل جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 مئی ہے، ٹیکنیکل پرپوزل پی سی بی آفس میں اسی روز کھولے جائیں گے جب کہ اس مرحلے میں کامیاب ہونے والے فریقوں کے مالی ڈرافٹ 31 مئی کو کھولے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہ زیب حسن کی معطلی ختم کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے 2 ایڈیشنز میں 5 ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔