جے ایف 17 بی تھنڈر کی کامیاب آزمائشی اڑان

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی، ترجمان پاک فضائیہ، فوٹو؛ فائل

دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی، ترجمان پاک فضائیہ، فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے مل کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ دونوں دوست ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے دُہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔ ترجمان نے کہا کہ جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔