اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کی تجویز

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک، ایک روپے کمی کی تجویز دی ہے ،ذرائع . فوٹو : فائل

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک، ایک روپے کمی کی تجویز دی ہے ،ذرائع . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے آئندہ ماہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک، ایک روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔