جامعہ کراچی کی جانب سے شٹل سروس کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسٹاف رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
شٹل سروس طلبہ و طالبات اور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی سے شہرکے مختلف علاقوں کو چلائی جائیگی۔ فوٹو: فائل

شٹل سروس طلبہ و طالبات اور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی سے شہرکے مختلف علاقوں کو چلائی جائیگی۔ فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سال کے لیے یونیورسٹی سے شہرکے مختلف علاقوں کوجانے والے شٹل سروس کاشیڈول جاری کردیاہے۔

چیئر مین شعبہ ٹرانسپورٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد خالد کے اعلامیے کے مطابق حسب سابق نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر طلبہ و طالبات اور ملازمین کی سہولت کے پیش نظر جنوری2013 سے جامعہ کراچی کی شٹل بس سروس اس نظام الاوقات کے تحت چلائی جائیں گی 7:45منٹ پر شمع شاپنگ سینٹر براستہ ناتھا خان ،ڈرگ روڈ ،ائیر پورٹ کالونی رابعہ سٹی ،جوہر چورنگی،سمامہ شاپنگ سینٹر تاکیمپس، 7:30 منٹ پرکورنگی کراسنگ کورنگی ڈھائی سے قائد آباد شاہراہ فیصل ڈرگ اسٹیشن راشد منہاس کیمپس/ 1:30 بجے واپسی کورنگی کراسنگ،7:40 منٹ پرکورنگی نمبر 5 سے قائد آباد، شاہراہ فیصل ،ڈرگ روڈ اسٹیشن منہاس روڈ،نیپا کیمپس/ 1:30 بجے واپسی لانڈھی بابر مارکیٹ،7:30منٹ پرملیر جناح اسکوائر سے لیاقت مارکیٹ شاہراہ فیصل ،راشد منہاس روڈ،نیپا،کیمپس/ 1:30 بجے واپسی ملیر جناح اسکوائر (،7:40 منٹ پر ملیر جناح اسکوائر سے ڈبل اسٹوری روڈ، شارع فیصل ،راشد منہاس روڈ،نیپا،کیمپس/ 1:30 بجے واپسی ملیر جناح اسکوائر،7:45 منٹ پرملیر سٹی سے شاہراہ فیصل ،راشد منہاس روڈ،نیپا/ 1:30بجے واپسی ملیر جناح اسکوائر، 7:30منٹ پر ملیر سٹی سے قائد آباد ،اسٹیل ٹائون گیٹ، 7:50 بجے قائد آباد شاہراہ فیصل ،راشد منہاس روڈ ، نیپا،کیمپس / 1:30 بجے واپسی ملیر جناح اسکوائر ،7:40منٹ پرملیر ہالٹ سے براستہ شاہراہ فیصل ،راشد منہاس روڈ نیپا ، کیمپس تک چلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔