ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے ملک کو صاف کریں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2017
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن اور پسرور کینٹ کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن اور پسرور کینٹ کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے ملک کو صاف کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا استقبال کیا اورانہیں آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے فوجیوں کی تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وطن کے لیے قربانیاں دینے والے اصل ہیروہیں، آرمی چیف

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کرکے افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں کیں جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے جب کہ ہر رنگ اور نسل کے فسادیوں سے اپنے ملک کو صاف کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔