ایل ای ڈی ٹیکنالوجی نے آرائش کو نئی جہت سے روشناس کردیا

بزنس رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
گھروں پر چراغاں کرنے کیلیے ایل ای ڈی بلب سے تیار جھالریں استعمال ہونے لگیں۔ فوٹو: فائل

گھروں پر چراغاں کرنے کیلیے ایل ای ڈی بلب سے تیار جھالریں استعمال ہونے لگیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: ایل ای ڈی لائٹس نے بجلی کا خرچ کم کرنے کے ساتھ برقی سجاوٹ کو بھی ایک نئی جہت سے روشناس کرادیا ہے۔

برقی سجاوٹ کے لیے زیادہ بجلی خرچ کرنے والے عام بلب پر مشتمل جھالروں کی جگہ اب ایل ای ڈی سے چلنے والی کم قیمت ، واٹر پروف اور انتہائی کم بجلی سے چلنے والی جھالروں نے لے لی اور شادی بیاہ دیگر تقریبات کے علاوہ خصوصی تہواروں بالخصوص 12ربیع الاوّل پر گھروں اور عمارتوں پر چراغاں کرنے کے لیے ایل ای ڈی بلب سے تیار برقی جھالریں استعمال کی جارہی ہیں۔

شہر میں جگہ جگہ برقی جھالروں کی فروخت کے اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں ایل ای ڈی سے تیار برقی جھالریں فروخت کی جارہی ہیں 30فٹ کی سادہ جھالریں 70سے 100روپے جبکہ جلنے بجھنے والی جھالریں 150سے 200روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، جھالر فروخت کرنے والوں کے مطابق ربیع الاوّل کے لیے ایک ماہ قبل ہی چین سے بڑے پیمانے پر برقی جھالریں درآمد کرلی جاتی ہیں، سبز رنگ کی جھالروں کی طلب سب سے زیادہ ہے، ان جھالروں سے سجاوٹ بہت آسان ہے اور عام افراد بھی گلی محلوں اور گھروں کی سجاوٹ کے لیے ایل ای ڈی سے تیار جھالریں خرید رہے ہیں، برقی جھالریں پھول پتوں کی شکل میں بھی دستیاب ہیں جن میں پلاسٹک کے پھل اور پتیوں میں ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں جو روشن ہوکر بہت حسین منظر پیش کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔