- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ناصرجمشید جنوبی افریقہ میں صلاحیتیں منوانے کے خواہاں
کراچی: اوپنر ناصر جمشید خود کو ورلڈ کلاس کرکٹر کے طور پر منوانے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں خود پر صرف ایشین بیٹسمین کا ٹھپہ نہیں لگنے دینا چاہتا، جنوبی افریقہ روانگی سے قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے صرف ریجنل بیٹسمین قرار دیں، ایک ایوریج او ورلڈ کلاس کرکٹر میں فرق ہوتا ہے، میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے ایشیا سے باہر کرکٹ نہیں کھیلی، اس لیے جنوبی افریقہ کا دورہ میرے لیے حقیقی ٹیسٹ ثابت ہوگا اور میں اس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔
2008 میں ڈیبیو کرنے والے ناصر جمشید اب تک زمبابوے، بنگلہ دیش،سری لنکا اور آسٹریلیا سے کھیل چکے ہیں تاہم کینگروز سے مقابلے بھی یو اے ای میں ہی ہوئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک دنیا کے خوفناک ترین بولرز کا سامنا ہی نہیں کیا، اس لیے مجھے پوری توقع ہے کہ جنوبی افریقہ میں سخت مقابلہ ہوگا ، میں ورلڈ کلاس پروٹیز فاسٹ بولرز کا ان کے اپنے گرائونڈز میں سامنا کرنے کے لیے تیارہوں۔
ناصر جمشید نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی بھی جنوب افریقہ نہیں گیا مگر وہاں کی پچز کے حوالے سے معلومات رکھتا ہوں، مجھے معلوم ہے وہ بھی اپنا ہوم ورک کرچکے ہوںگے مگر مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے، میں بھی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے خاص طور پر تیاری کرکے جارہا ہوں۔یاد رہے کہ ناصر جمشید نے بھارت کے خلاف حال ہی میں مسلسل 2سنچریاں اسکور کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔