مریم نواز کو لاہور یا سرگودھا سے قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ

آن لائن  ہفتہ 29 اپريل 2017
جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

لاہور: ن لیگ کی قیادت نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں مریم نواز کو 2حلقوں میں الیکشن لڑانے پر غوروخوص کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے لاہور کے حلقہ این اے  124اور سرگودھا کے حلقہ این اے68میں مریم نواز کو الیکشن لڑانے کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے پاناما لیکس پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی کی حکومت کیخلاف رپورٹ کی صورت میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو وزیر اعظم پاکستان کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔