ونود کھنہ نے اپنی بیماری 6 سال تک کیوں چھپائی؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اپريل 2017
اداکارنے شروع میں اپنے مرض کو اپنی بیٹی کے باعث بھی چھپایا تھا: فوٹو: فائل

اداکارنے شروع میں اپنے مرض کو اپنی بیٹی کے باعث بھی چھپایا تھا: فوٹو: فائل

ممبئی: کینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ نے اپنی بیماری کے بارے میں 6 سال تک کسی کو کچھ نہیں بتایا تھا جب کہ وہ اپنے علاج کے لیے بھی متعدد بار بیرون ملک جا چکے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ آنجہانی اداکارونود کھنہ کی اسپتال میں مریضوں کے لیے مخصوص تصویرکے وائرل ہونے کے بعد جب ان کے کینسرکے مرض کے بارے میں ان کے مداحوں سمیت سیاست دانوں کو علم ہوا تو سب نے بھی دکھ کا اظہار کیا۔ ونود کھنہ سیاسی میدان میں بھی کافی فعال تھے اوروہ بھارتی پنجاب کے شہرگورداسپورسے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ  بھی تھے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ چل بسے

ونود کھنہ نے خود رواں سال کے آغاز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگروہ سیاست دان نہ ہوتے تو وہ اپنی بیماری کے بارے میں کبھی بھی کسی کو نہیں بتاتے۔ اداکار نے کہا کہ انہیں اپنی بیماری کے بارے میں اس وقت بتانا پڑا جب وہ اپنے حلقے میں کچھ عرصے کے لیے غیرحاضررہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ونود کھنہ کی آخری رسومات پر رشی کپور کیوں پھٹ پڑے؟

اس کے علاوہ اداکار نے شروع میں اپنے مرض کو اپنی بیٹی کے باعث بھی چھپایا تھا کیونکہ وہ اسکول کا بہت اہم امتحان دے رہی تھی اوراس وقت اسے اپنے والدین کا بہت تعاون چاہیئے تھا۔ اداکارمتعدد باراپنے کینسر کے مرض کے علاج کے لیے بیرون ملک بھی گئے جہاں ان کے متعدد آپریشن بھی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔