قاضی حسین اور پروفیسر غفوراسلامی تحریکوں کے پشتبان تھے

اسٹاف رپورٹر  پير 21 جنوری 2013
تعزیتی اجتماع سے محمد حسین محنتی، شاہنواز فاروقی، پروفیسرشفیع ملک و دیگر کا خطاب. فوٹو: فائل

تعزیتی اجتماع سے محمد حسین محنتی، شاہنواز فاروقی، پروفیسرشفیع ملک و دیگر کا خطاب. فوٹو: فائل

کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد اور نائب امیر پروفیسر غفوراحمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مزدوروں کی تعلیم وتربیت کیلیے قائم وی ٹرسٹ کے تحت ایک تعزیتی اجتماع منعقدکیا گیا جس میں مختلف ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی،معروف دانشور شاہنواز فاروقی، پروفیسر شفیع ملک، کالم نگار ڈاکٹر فیاض عالم اور دیگر نے خطاب کیا، محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے پشتیبان تھے، قاضی حسین نے گروہی ‘فروعی اور فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے اور امت کے اتحاد کیلیے گرانقدر خدمات انجام دیں، افغانستان اور کشمیر کے جہاد کے فروغ میں مرحوم نے اہم کردار ادا کیا۔

4

پروفیسر غفور احمد نے آئین کو اسلامی رنگ دینے میں اہم کردار ادا کیا ،وہ ہر مکتبہ فکر اور نظریات کے حامل لوگوں کو ساتھ ملا کر چلتے تھے ،شاہنواز فاروقی نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں،پروفیسر شفیع ملک نے کہاکہ قاضی حسین احمد اور پروفسر غفور نے ہمیشہ مزدور تحریکوں کا ساتھ دیا، مزدوروں کا حوصلہ بڑھایا ، قاضی حسین احمد کے دور امارت مزدورتحریکوں کیلیے سنہرا دور تھا،ڈاکٹر فیاض عالم نے کہاکہ قاضی حسین احمد اور غفور احمد کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔