- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
قاضی حسین اور پروفیسر غفوراسلامی تحریکوں کے پشتبان تھے
کراچی: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد اور نائب امیر پروفیسر غفوراحمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مزدوروں کی تعلیم وتربیت کیلیے قائم وی ٹرسٹ کے تحت ایک تعزیتی اجتماع منعقدکیا گیا جس میں مختلف ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی،معروف دانشور شاہنواز فاروقی، پروفیسر شفیع ملک، کالم نگار ڈاکٹر فیاض عالم اور دیگر نے خطاب کیا، محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور احمد نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے پشتیبان تھے، قاضی حسین نے گروہی ‘فروعی اور فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے اور امت کے اتحاد کیلیے گرانقدر خدمات انجام دیں، افغانستان اور کشمیر کے جہاد کے فروغ میں مرحوم نے اہم کردار ادا کیا۔
پروفیسر غفور احمد نے آئین کو اسلامی رنگ دینے میں اہم کردار ادا کیا ،وہ ہر مکتبہ فکر اور نظریات کے حامل لوگوں کو ساتھ ملا کر چلتے تھے ،شاہنواز فاروقی نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں،پروفیسر شفیع ملک نے کہاکہ قاضی حسین احمد اور پروفسر غفور نے ہمیشہ مزدور تحریکوں کا ساتھ دیا، مزدوروں کا حوصلہ بڑھایا ، قاضی حسین احمد کے دور امارت مزدورتحریکوں کیلیے سنہرا دور تھا،ڈاکٹر فیاض عالم نے کہاکہ قاضی حسین احمد اور غفور احمد کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں ہو سکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔