سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کرمری لے جانے پرچیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اپريل 2017

چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ایکشن لیں ذمہ داروں سے جواب طلب کریں: خط میں مطالبہ: فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ایکشن لیں ذمہ داروں سے جواب طلب کریں: خط میں مطالبہ: فوٹو: فائل

 لاہور: بھارتی تاجر سجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کر مری لے جانے کے خلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو لاہور ہائی کورٹ کے وکیل سلیم چوہدری کی جانب سے بھارتی تاجرسجن جندال کو سرکاری مہمان بنا کرمری لے جانے کے خلاف خط لکھ دیا گیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: وزیراعظم سے بھارتی بزنس مین سجن جندال کی مری میں ملاقات

خط کے متن کے مطابق سجن جندال کے پاس صرف اسلام آباد اور لاہور کا ویزا تھا، سرکاری پروٹوکول کے ساتھ سجن جندال کو مری لے جایا گیا، سجن جندال کو اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ وزٹ کروانا ملکی سالمیت کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتا ہے اس لیے چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر ایکشن لیں اور ذمہ داروں سے جواب طلب کریں۔

واضح رہے بھارتی سرمایہ کار جندال وزیر اعظم نوازشریف کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں اور ان کی اکثر ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جب کہ سارک کانفرنس کٹھمنڈو میں بھی سجن جندال نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔