عمران خان کو رشوت کی پیشکش کا الزام ثابت ہوگیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اپريل 2017

سرگودھا: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا ہے اگر ایک روپیہ بھی ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

یونیورسٹی آف سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جلاوطنی میں سعودی عرب کے تعلیمی معیار کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تو علم ہوا کہ وہاں والدین کو بچوں کی تعلیم کےلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلانا پڑتا بلکہ سعودی عرب میں تعلیم مفت جب کہ پڑھائی جاری رکھنے پر 200 ریال کا وظیفہ بھی ملتا ہے اسی دن سے عزم کیا کہ پاکستان میں بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کو 10 ارب کیا 10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جب سے اقتدار سنبھالا اس وقت سے اللہ کے حکم کے مطابق حلال رزق ہی کما رہا ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے خود کو وقف کررکھا ہے لیکن سیاسی مخالفین طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں مخالفین نے ہمیں سڑکیں بنانے اور میٹرو بس چلانے کا طعنہ دیا اور جب اس بھی دل نہ بھرا تو اب عمران خان نے مجھ پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نام عدالت میں بتاؤں گا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کے الزام کے خلاف پاکستان کی ہر عدالت میں جاؤں گا اور اگر میرے عدالت جانے کی وجہ سے میرے خاندان کے کسی فرد کا بھی نام آتا ہے تو مجھے پرواہ نہیں لیکن میں اپنی بے گناہی ثابت کروں گا اور اگر مجھ پر ایک  روپے کا بھی الزام ثابت ہوگیا تو سب کے سامنے کہہ رہا ہوں کہ سیاست چھوڑ دوں گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان  نام بتائیں ورنہ

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔