- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
انڈسٹری نے مہناز کی صورت اپنا قیمتی اثاثہ کھودیا، ندیم
کراچی: فلم انڈسٹری ،ریڈیو اور ٹیلی وژن کو2600 سے زائد لازوال گیت غزلیں اور ملی نغمے دینے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز گلوکارہ مہناز بیگم ہم سے جدا ہوگئیں۔
گلوکارہ مہناز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ممتاز اداکار ندیم کا کہنا ہے کہ مہناز کے انتقال سے ایسا لگتا ہے کہ ہم نے اپنا ایک قیمتی ثقافتی اثاثہ کھودیا ہے، گلوکارہ مہناز کو فلم انڈسٹری کی کامیابی سے کسی صورت جدا نہیں کیا جاسکتا انھوں نے اپنی آواز سے متعدد فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کیا،معروف گلوکار اور ستار نواز استاد رئیس خان نے کہا کہ گلوکارہ مہناز کا ہم سے بچھڑ جانا پاکستان کا بڑا نقصان ہے۔
گلوکارہ بلقیس خانم نے کہا کہ مہناز بہت کم عمری میں ہم سے جدا ہوگئیں انکے جانے سے آج فضا بھی سوگوار ہے، معروف موسیقار نیاز احمد نے کہا کہ مہناز نے کیریئر کا آغاز میری کمپوزیشن سے کیا اور انکا پہلا گیت ’’کجراری اکھیوں میں‘‘ بے حد مقبول ہوا مہناز نے اپنی زندگی کو مشکلات میں گزارا وہ پاکستان کا سرمایہ تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔