کار حادثے میں بھارتی ماڈل سونیکا چوہان ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اپريل 2017
حادثے میں ماڈل گرل کے دوست اداکار وکرم چیترجی بھی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو؛ فائل

حادثے میں ماڈل گرل کے دوست اداکار وکرم چیترجی بھی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو؛ فائل

کولکتہ: جنوبی کولکتہ کے مین بائی پاس پر کارحادثے میں معروف بھارتی ماڈل سونیکا چوہان ہلاک اور ان کے دوست اداکار وکرم چیترجی شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی معروف اسپورٹس اینکر و ماڈل گرل سونیکا چوہان اوار ان کے دوست وکرم چیترجی صبح 4 بجے لیٹ نائٹ پارٹی سے واپس لوٹ رہے تھے کہ جنوبی کولکتہ کی بائی پاس پر لیک مال کے قریب وکرم ڈرائیو کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے اور گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑی۔

تیزرفتاری کے باعث گاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ماڈل گرل سونیکا چوہان موقعہ پر ہی ہلا ک ہوگئیں جب کہ اداکار وکرم چیتر جی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے میں گاڑی  کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور دونوں افراد کو گاڑی کے حصے کاٹ کر باہر نکالا گیا جب کہ کار حادثے میں ماڈل گرل کی اچانک موت پر پوری انڈسٹری  نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔