بھارتی اداکار انیل کپور کی ساس چل بسیں

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 اپريل 2017
سونم کپور نے ٹوئٹر پر نانی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نانی کے دنیا سے گزرجانے کی اطلاع دی، فوٹو؛ فائل

سونم کپور نے ٹوئٹر پر نانی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نانی کے دنیا سے گزرجانے کی اطلاع دی، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکارہ انیل کپور کی ساس اور سونم کپور کی نانی 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔

انیل کپور کی ساس اورسونم کپور کی نانی  درو پدی ہنگورانی بھمبھانی طویل علالت کے باعث 89 سال کی عمر میں چل بسیں جس پر کپور خاندان غم سے نڈھال ہے  جب کہ اداکارہ سونم کپور نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نانی کے ساتھ یادگار تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نانی کے دنیا سے گزرجانے کی اطلاع دی۔

اداکارہ کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مجھے سب کچھ سکھانے کے لیے شکریہ ادا کروں گی لیکن نانی آپ کی کمی شدت سے محسوس کررہی ہوں اورآپ ہمیشہ ہمارے  دلوں میں زندہ رہیں گی۔

اداکار انیل کپور کی دوسری بیٹی پروڈیوسر رائے کپورنے بھی انسٹاگرام پر نانی کے انتقال پر افسردگی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔