- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
حقائق بتانے کیلیے لال مسجد کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا، پرویز مشرف
لاہور: سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میں لال مسجد کمیشن میں پیش ہوں گا تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
لال مسجد آپریشن کے بارے میں جھوٹ پر جھوٹ بولا جارہا ہے۔ اس آپریشن میں 94 افراد ہلاک ہوئے جن میں صرف ایک خاتون تھی جو مولانا عبدالعزیز کی والدہ تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’تکرار‘‘ کے میزبان اسداللہ خان سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ سب عورتوں اور بچوں کو وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کمیشن ایمانداری سے حقائق سامنے لائے۔ انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جو کچھ ہوا ہے اس کیلیے بھارت میں جنون پیدا کیا گیا جس سے کشیدگی بڑھی۔
بھارتیوں کا یہ نظریہ بالکل لغو ہے کہ پاکستان کی فوج خود مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی اور وہ سمجھتی ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہوگیا تو اس کی افادیت ختم ہوجائے گی۔ پاک فوج مسئلہ کشمیر کے ساتھ سیاچن، سرکریک، اور دیگر تمام مسائل کا جامع حل چاہتی ہے۔بھارتی فوج خود نہیں چاہتی کہ کشمیر اور سیاچن کا کوئی حل نکلے ۔ اسکا الزام ہمیں دیتی ہے کہ ہم ایسا نہیں چاہتے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی وزرائے اعظم واجپائی اور منموہن سنگھ دونوں مسئلہ کشمیر کے حل میں مخلص تھے۔ کشمیر کے معاہدے کی ڈرافٹنگ تک ہم پہنچ گئے تھے۔ منموہن سنگھ پاکستان آرہے تھے اور عین ممکن تھا کہ اس معاہدے پر دستخط ہوجاتے مگر مارچ 2007پاکستان میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جس کی وجہ سے منموہن پاکستان نہیں آئے اور یہ معاملہ لٹک گیا۔
انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے اور بعد میں طاہر القادری سے رابطہ ہوا تھا، لانگ مارچ کے ذریعے طاہر القادری نے ثابت کیا کہ ان کو لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے چاروں مطالبات بھی منوائے۔ لانگ مارچ سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ملک میں سیاسی خلا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کیلئے ایک تیسری سیاسی قوت بنانے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ قوت نہ بنائی گئی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر نے کہا کہ میں نے پارٹی بنائی ہی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے ہے۔ اس کو فعال کرنے کیلئے دو تین ماہ درکار ہوں گے۔ اس لئے میں جلد پاکستان آئوں گا۔ کلپر قبیلے کے رہنما جلال بگٹی نے مجھے ڈیرہ بگٹی سے الیکشن لڑنے کی دعوت دی ہے۔
میں چترال سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر چکا ہوں، اس کے علاوہ وہ پنجاب اور سندھ سے بھی انتخابات میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ درست ہے۔ ایف سی کو کارروائی کیلئے اختیارات دینے چاہیئں۔ بلوچستان کے حالات خراب کرنے بھارتی خود نہیں آئیں گے۔ وہ ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور ہمارے ہی لوگوں کو استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اینٹی پاکستان بنایا جا رہا ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو اگلے سال امریکی فوج کے رخصت ہوجانے کے بعد بہت ہی خوفناک صورتحال ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔