صدراوباما ،نائب صدربائیڈن نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھالیا

بی بی سی / اے ایف پی  پير 21 جنوری 2013
واشنگٹن: امریکی صدر اوباما دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا رہے ہیں‘ اہلیہ مشعل اور بیٹیاں بھی موجود ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکی صدر اوباما دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا رہے ہیں‘ اہلیہ مشعل اور بیٹیاں بھی موجود ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

واشنگٹن: امریکی صدر بارک اوباما نے دوسری مدت کیلیے عہدے کاحلف اٹھالیا جبکہ عوام کے سامنے پیرکو حلف اٹھائیں گے۔

اس حلف کے ساتھ ہی صدراوباماکے دوسرے چارسالہ دورصدارت کاسرکاری سطح پرآغازہوجائیگا۔ بی بی سی کے مطابق اتوارکو وائٹ ہائوس میں ہونے والی ایک سادہ تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے صدراوباماسے حلف لیا۔ روایت کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پہلے جو بائیڈن سے نائب صدرکے عہدے کا حلف لیا۔ نئے دورصدارت کا مرکزی خیال ’’امریکا کامستقبل پر اعتماد‘‘ رکھاگیاہے۔وہائٹ ہائوس میں ہونیوالی تقریب کیلیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورمہمانوںکودعوت نامے بھی موصول ہوچکے ہیں۔

10

اس تقریب حلف برداری میں9 لاکھ افرادکی شرکت متوقع ہے۔ وہائٹ ہائوس میں صدرکے خطاب اور حاضرین کی خصوصی جگہیں بھی تیار کی گئی ہیں ۔امریکی میڈیاکے مطابق وہائٹ ہائوس اور اسمبلی کی عمارت پرمشتمل علاقے میں یہ تقریبات پیر سے شروع ہوکر4 دن تک جاری رہیں گی جن میں کانسرٹ اورفیشن شوبھی شامل ہوںگے۔ واشنگٹن اور اسکے اطراف کی تقریبات کے دوران 6 ہزارسے زائدسیکیورٹی اہلکار فرائض اداکررہے ہیں جبکہ دوہزاراہلکاروںکو حاضر رکھاگیاہے۔آن لائن کے مطابق صدراوباما، انکی اہلیہ اورنائب صدر جوبائیڈن نے نیشنل ڈے آف سروس منایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔