کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017

 کراچی: ملک بھرمیں گرمی کی شدت برقرارہے جب کہ شہر قائد میں آج بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی  بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ اور زیریں بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ تین روز تک برقرار رہے گی

کراچی میں موسم آج بھی گرم ہے اور پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا جب کہ گذشتہ روزبھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہرمیں 15 سے 20 کلومیٹرکی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 1 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت ، چھور 41، کراچی، لسبیلہ، بدین، شہید بے نظیرآباد 40، لاڑکانہ، نورپورتھل، سکھر، بھکر، دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔