جماعتِ اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017

 کراچی: جماعتِ اسلامی کا کے الیکٹرک کی جانب سے اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جماعتِ اسلامی کا کے الیکٹرک کے خلاف دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکن ہفتے کی شام سے گورنر ہاؤس کے سامنے موجود ہیں، دھرنے کے شرکاء نے رات بھی گورنرہاؤس کے سامنے کیمپ میں ہی گزاری جب کہ جماعتِ اسلامی نے اووربلنگ ختم کرنے، فیول ایڈجسٹمنٹ اور غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200 ارب روپے عوام کو واپس کرنے مطالبہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

اس موقع پر امیرجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی ریڈ زون کو نہیں مانتے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب گورنرہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ ایوانِ صدر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔