یوٹرن خان کی جھوٹ پر مبنی سیاست کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے، آصف کرمانی

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
عمران خان کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ان کو سیاسی میدان میں شکست فاش دیں گے، آصف کرمانی۔ فوٹو: فائل

عمران خان کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ان کو سیاسی میدان میں شکست فاش دیں گے، آصف کرمانی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ یوٹرن خان کی جھوٹ اور بہتان پر مبنی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

عمران خان کے وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جھوٹ چیرمین تحریک انصاف کے چہرے پر لکھا ہوتا ہے، یوٹرن خان کی جھوٹ اور بہتان پر مبنی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 10 ارب کی پیش کش کرنے والا لاہور کا رہائشی ہے ، عمران خان

آصف کرمانی نے کہا کہ خود عمران خان کا سیاست میں رہنے کا اخلاقی جواز کب کا ختم ہو چکا لیکن ابھی تک سیاست سے چپکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے منتخب وزیراعظم ہیں جب کہ ہم نے عمران خان کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ان کو سیاسی میدان میں شکست فاش دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔