مونا لیزا کی تصویر میں معین علی کا چہرہ سوشل میڈیا پر مقبول

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
 اس تصویر نے مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا، معین علی۔ فوٹو : فائل

اس تصویر نے مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا، معین علی۔ فوٹو : فائل

 لندن: انگلش کھلاڑی معین علی نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے مداح نے فوٹو شاپ کے ذریعے مونا لیزا کی معروف پینٹنگ میں رد و بدل کرتے ہوئے معین علی کا چہرہ لگادیا ہے۔

برطانوی کرکٹر معین علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو ان کے مداح نے فوٹو شاپ کی ہے جس میں مونا لیزا کی معروف پینٹنگ میں رد و بدل کرتے ہوئے اصل پینٹنگ کی جگہ معین علی کا چہرہ لگاتے ہوئے اسے ”معینا لیزا“ کا عنوان دیا ہے۔ کرکٹر نے سوشل میڈیا پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس تصویر نے مجھے ہنسنے پر مجبور کر دیا، تصویر پر معین علی کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کسی نے اسے اصل پینٹنگ سے بہتر قرار دیا تو کسی نے ”مولانا لیزا“ تو کسی نے ”معینا علیزا“ کا ٹائٹل دے ڈالا۔

https://twitter.com/MoeenAli/status/858211986403983360

 

ایک مداح نے لکھا کہ ”آپ کا نور مونا لیزا کو نہیں آتا بھائی“۔ ایک دوسرے صارف نے کہا کہ مونا لیزا کی پینٹگ میں یہ جدت دیکھ کر تو اس کے مصور لیونارڈو ڈاونچی بھی داد دینے پر مجبور ہو گئے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔