عمران خان نے خیبرپختونخوا کے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ دینا بند کردیا تو انکی جھوٹی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ دینا بند کردیا تو انکی جھوٹی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرے لگانے والے عمران خان نے خیبرپختون خوا کے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کا جھوٹا نعرے لگانے والے عمران خان نے خیبرپختون خوا کے احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا ہے، وہ پہلے اس تالے کو کھولیں اور کوئی شہر تو چھوڑ دیں جہاں جا کر جھوٹ نہ بولیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جھوٹے الزامات لگانے، پاکستان میں انتشار پھیلانے اور ملکی ترقی کا راستہ روکنے کے لئے جس شخص نے ان کو  10 ارب روپے کی پیش کش کی قوم کو اس کا نام بتائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 10 ارب کی پیش کش کرنے والا لاہور کا رہائشی ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں نے پیسہ دینا اور جہاز پر سواری فراہم کرنا بند کردی تو ان کی جھوٹی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی، اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ کے پی کے میں بچوں کے لئے اسکول، عوام کے لئے پینے کا صاف پانی اور بیماروں کے لئے اسپتال کا انتظام کریں، اپنی کارکردگی پر رونے کے بجائے خیبرپختون خوا کے عوام کو جواب دیں اور دوسرے صوبوں کا ٹھیکہ اٹھانا بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے عمران خان نے 3 مئی کو سپریم کورٹ میں اپنی آف شور کمپنی، بے نامی جائیداد اور بیرونی امداد کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہو گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان روتے اور وزیراعظم سرخرو ہوتے رہیں گے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔