بھارتی اداکارہ کو فحش ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے والا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
نوجوان اداکارہ کو ڈرامہ سیریل میں دیکھ کردل دے بیٹھا تھا اور اداکارہ سے شادی کا خواہش مند تھا،فوٹو:فائل

نوجوان اداکارہ کو ڈرامہ سیریل میں دیکھ کردل دے بیٹھا تھا اور اداکارہ سے شادی کا خواہش مند تھا،فوٹو:فائل

ممبئی: پولیس نے مشہور بھارتی اداکارہ سوناریکا بھا دوریا کو فحش ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

ممبئی پولیس نے اداکارہ سونا ریکا بھادوریا کی درخواست پر فحش ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے والے نوجوان کو مہاراشٹرا کے علاقے کرکھیدا سے گرفتار کرلیا ہے جب کہ نوجوان کا نام سوپنل کیرتی ہے اوروہ بی کام کا طالب علم ہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان اداکارہ سونا ریکا کو ڈرامہ سیریل میں دیکھ کردل دے بیٹھا تھا اور اداکارہ سے شادی کا خواہش مند تھا جب کہ نوجوان نے اکتوبر 2016 میں اداکارہ کا موبائل نمبر حاصل کیا اور فون کالز، فحش ویڈیوز اورقابل اعتراض پیغامات بھیجتا رہا  لیکن اداکارہ کے سمجھانے کے باوجود بھی نوجوان نے سلسلہ جاری رکھا جس پر سونا ریکا نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

ملزم 35 مختلف نمبروں سے اداکارہ کو تنگ کرتا رہا جب کہ عدالت نے ملزم کو 2 مئی تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔