لانگ مارچ اپوزیشن کے اتحاد کی وجہ سے ناکام ہوا، منور حسن

نمائندہ ایکسپریس  پير 21 جنوری 2013
امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں انتشار چاہتا ہے، صحافیوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ اپوزیشن کے اتحاد کے باعث ناکامی کا شکار ہوا ہے، مارچ کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا۔

مرکز تعلیم و تحقیق میں تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ امریکا پاکستان میں تابعدار حکومت چاہتا ہے، جو ڈو مور کے مطالبے سے انکار نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان میں انتشار چاہتا ہے۔

13

انتخابی اتحاد کے حوالے سے ایک سوال پر منور حسن نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کے زیادہ امکانات ہیں، تاہم انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔