سابق بھارتی فٹبالر سانتو مترا چل بسے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
سانتو مترا 2002 کے ایشین گیمز کے دوران فٹبال پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائزرہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

سانتو مترا 2002 کے ایشین گیمز کے دوران فٹبال پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائزرہے ہیں ۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: مشرقی بنگال کے سابق فٹبال کپتان سانتو مترا 75 برس کی عمر میں چل بسے۔

کینسر میں مبتلا مشرقی بنگال کے سابق فٹبالر سانتو مترا کی موت آج صبح ہوئی وہ طویل عرصے سے اس بیماری کیخلاف جنگ لڑرہے تھے، انہوں نے اہلیہ اور بیٹی کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فٹبال چیف رشوت لینے پر معطل

فیملی ذرائع کے مطابق وہ 2009 سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھے، انہوں نے 1965 سے 1972 کے درمیان ریاستی ٹیم کی نمائندگی کی، انہیں 1968 کے میرڈیکا کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں بھی شامل کیاگیا تھا لیکن وہ کبھی ملک کی نمائندگی نہیں کرپائے تھے، وہ 2002 کے ایشین گیمز کے دوران فٹبال پروجیکٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فائزرہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔