عالیہ بھٹ کا اداکاری و گلوکاری کے بعد ایک اور میدان میں قدم

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
اداکارہ نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کہانیوں کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔: فوٹو: فائل

اداکارہ نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے کہانیوں کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ نے پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی۔

بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیر آغاز 2012 میں فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ اداکارہ اب تک کے فلمی سفر میں متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں رشی کپور اور شاہ رخ خان شامل ہیں لیکن اب عالیہ نے اداکاری کے بعد نئے میدان میں بھی اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اداکاری اور گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد پریانکا چوپڑا اورانوشکا شرما کے نقش قدم پر چل پڑی ہیں اور ان پر پروڈیوسر بننے کا بھوت سوار ہوگیا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے کہانیوں کی بھی تلاش شروع کردی ہے۔ اداکارہ فلم بنانے کرنے کے لیے والد مہیش بھٹ سے ہدایات بھی لے رہی ہیں اور جلد ہی اپنے خاندانی پروڈکشن ہاؤس وشیش فلمز کے بینر تلے فلم بنائیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں رنبیر کپور کے مدمقابل فلم’’ڈریگون‘‘ میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔