سشمیتا سے افیئر کے بعد زندگی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، وکرم بھٹ

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
سشمیتا سے کنارہ کشی اورناکام زندگی کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہوں، فلمساز،فوٹو:فائل

سشمیتا سے کنارہ کشی اورناکام زندگی کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہوں، فلمساز،فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ  کے نامور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے طویل عرصے افیئر رہنے کا اعتراف کیا ہے۔

وکرم بھٹ کا شماربالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی نامور فلموں کی ہدایتکاری  کے فرائض سر انجام دیئے ہیں جس میں عامر خان کی ’’غلام‘‘،’’ان کہی‘ سمیت کئی شامل ہیں جب کہ فلمساز  کے فنی کیرئیر میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے بھی رہے ہیں جس میں ’’سشمیتا اور امیشا ‘‘ سر فہرست ہیں لیکن اب خود ہی وکرم بھٹ نے  اپنی زندگی کے ان رازوں سے پردہ اٹھادیا ہے۔

ایک انٹرویو میں  وکرم بھٹ نے اداکارہ سشمیتا سین اور امیشا پٹیل سے معاشقے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  سشمیتا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے میری زندگی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور اسی وجہ سے بیوی بھی چھوڑ کرچلی گئی حالاں کہ سشمیتا سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور یہ تعلق صرف بوائے فرینڈ جیسا تھا۔

وکرم بھٹ نے کہا کہ اپنی زندگی کی تباہی کا ذمہ دار بھی میں خود ہوں اور اپنے کیے پر افسوس ہے لیکن بیٹی کی کمی شدت سے محسوس کرتا ہوں جب کہ سشمیتا سے کنارہ کشی اور ان سب حالات کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش کرچکا ہوں لیکن مرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔