ٹرمپ کے شدید اختلافات کے باوجود فلپائنی ہم منصب کو دورہ واشنگٹن کی دعوت

ویب ڈیسک  اتوار 30 اپريل 2017
صدر ٹرمپ نے فلپائنی ہم منصب کو فون کیا اور دونوں صدور کے درمیان لطف اندوز گفتگو ہوئی، ترجمان وائٹ ہاؤس. فوٹو: فائل

صدر ٹرمپ نے فلپائنی ہم منصب کو فون کیا اور دونوں صدور کے درمیان لطف اندوز گفتگو ہوئی، ترجمان وائٹ ہاؤس. فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید اختلافات کے باوجود فلپائنی صدر روڈریگو ڈٹریٹ کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈٹریٹ نے گزشتہ سال اس وقت کے امریکی صدر باراک اوباما کو غیراخلاقی خاتون کا بیٹا قرار دیا تھا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے تاہم موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائنی صدر کو نا صرف فون کیا بلکہ انہیں دورہ واشنگٹن کی دعوت بھی دی ہے۔

دونوں ممالک کے صدر کے درمیان منشیات کے خلاف فلپائن میں جاری متنازع جنگ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلپائنی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو سے لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے روڈریگو ڈٹریٹ کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی ہے تاہم اس حوالے سے کسی تاریخ کو حتمی شکل نہیں دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔